آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی :آئیڈيل سماج كی تشكيل كے لیے تمام اداروں كو متحد ہونا پڑے گا-

IQNA

آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی :آئیڈيل سماج كی تشكيل كے لیے تمام اداروں كو متحد ہونا پڑے گا-

سياسی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی نے پوليس كے اعلی عہدے داروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ پوليس اپنی پوری توانائی كے ساتھ معاشرے میں امن و امان قائم كرے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق پوليس كے اعلی عہدے دار نےمرجع تقليد آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے كہا كہ اگر سماج میں فساد اور گناہ كی ترويج كے وسائل بہت ہیں تو اس كے انسداد كے ذرائع بھی كم نہیں ہیں –
لہذا جرائم سے نمٹنے كے لیے مصمم عزم و ارادہ كی ضرورت ہے انہو ں نے مزيد دشمنوں كے پروپيگنڈے كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ جب وہ فوجی روش سے نا كام ہو گۓ تو انہوں نے ہمارے كلچر كو نشانہ بنايا اور اسے برباد كرنے كے لیے سیڈيز اور مواصلاتی سياروں كا سہارا ليا ہے -
آيت اللہ مكارم شيرازی نے سماجی مشكلات تنہا ايك آدمی حل نہیں كر سكتا بلكہ آئیڈيل سماج كی تشكيل كے لیے تمام اداروں كو متحد ہو كر كام كرنا پڑے گا-
مرجع تقليد نے بد حجابی سے نمٹنے كے لیے تاكيد كی اور كہا كہ اگر معاشرہ كو اس كی حالت پر رہا كر ديا جاۓ تو معاشرے سے امن وامان ختم ہو جاۓ گا-