ھاشمی رفسنجانی :عراق میں قومی اور مذھبی اختلافات كا فائدہ صرف دشمن اٹھا رہا ہے

IQNA

ھاشمی رفسنجانی :عراق میں قومی اور مذھبی اختلافات كا فائدہ صرف دشمن اٹھا رہا ہے

سياسی گروپ: عراق كی قومی حزب كے سربراہ سے جناب ہاشمی رفسنجانی نے كہا كہ عراق میں قومی اور مذھبی اختلافات كا فائدہ صرف اسلام دشمن عناصر كو ہے-
-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ٬عراقی قومی حزب كے سربراہ نے ہاشمی رفسنجانی سے ملاقات كی جس میں موصوف نے عراق اور علاقے كے مسائل پر بحث و گفتگو كی-
جناب ہاشمی رفسنجانی نے اس ملاقات میں عراق میں اور خاص كر كربلا اور حرمين كے نزديك ہونے والے دہشت گردی كے واقعات كی سخت مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ عراق میں قومی و مذھبی اختلاف كا فائدہ صرف اغيار كو ہو رہا ہے –مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے مزيد كہا كہ عراقی عوام متحد ہو كر انتخابات كے ذريعہ مستقل حكومت قائم كر كے امريكہ اور دوسری بيرونی فوجوں كو باہر نكال سكتی ہے-
جناب رفسنجانی نے كہا كہ امريكہ كا كسی مقصد كے بغير عراق میں رہنا اس كی واضح شكست ہے -
احمد چلبی نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ايران كی طرف سے ہونے والی عراقی عوام كی مدد كو قابل تحسين قرار ديا –