ايران كے شہر ٫٫ياسوج٬٬ میں ٫٫پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ٬٬ سيمينار

IQNA

ايران كے شہر ٫٫ياسوج٬٬ میں ٫٫پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ٬٬ سيمينار

سماجی گروپ: ۱۷ ربيع الثانی كو ياسوج شہر میں منادی اتحاد و انسجام اسلامی حضرت پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے نام پر عظيم الشان سيمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے تبليغات اسلامی كے رابطہ عمومی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قائد انقلاب اسلامی كی جانب سے سال كا نام قومی اتحاد اور انسجام اسلامی قرار ديا گيا ہے لہذا اسی مناسبت سے حوزہ علمیہ قم كے دانشوروں اور صوبہ كھگيلویہ كے پروفيسروں كی طرف سے شہر ياسوج میں پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے اسم مبارك پر عظيم الشان سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں شہر مقدس قم او رصوبہ كھگيلو كی يونيورسٹی كے پروفيسر حضرات بھی شركت كریں گے-
اس سيمينار میں سيرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ معصومين علیھم السلام كی روشنی میں اتحاد اور انسجام اسلامی اور دوسرے اہم موضوعات پر گفتگو ہو گئی سيمينار میں آيت اللہ ملك حسينی اور حجة الاسلام عابدی اور ڈاكٹر مصطفی دلشاد تھرانی خطاب كریں گے-
اسی طرح ادارہ كو ارسال كۓ جانے والے ۳۰۰ مقالہ جات میں سے منتخب مقالہ جات كو قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا-