آيت اللہ جوادی آملی :معاشرہ میں فساد ملكی سياست اور امن عامہ كے لیے خطرہ ہے

IQNA

آيت اللہ جوادی آملی :معاشرہ میں فساد ملكی سياست اور امن عامہ كے لیے خطرہ ہے

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ جوادی آملی نے كہا كہ معاشرہ میں موجودہ فساد كو صرف اخلاقی مسائل تك محدود نہ ركھیں بلكہ یہ ايك سياسی اور ملكی سلامتی كا مسئلہ ہے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ جوادی آملی نے جمعہ كے خطبہ میں خطاب كرتے ہوۓ پوليس كی ان كاروائيوں كو سراھا جو كہ وہ معاشرہ میں امن عامہ قائم كرنے كے لیے كر رہی ہے –انہوں نے كہا كہ بد حجابی پر قابو پانا واجب عينی ہے انہوں نے كہا كہ شہادت كے دروازے ابھی بھی كھلے ہوۓ ہیں لہذا معاشرہ میں موجود فساد كو جڑ سے اكھاڑ پھينكنے كے لیے جوانوں كو سر بكف ميدان میں اترنا ہوگا -
انہوں نے اسلام كام اوركاری گر كی اہميت پر روشنی ڈالی اور كہا كہ حكومت كو چاہیے كہ ايسے اقدام كرے جس سے مزدور طبقے كے مسائل بھی حل ہو سكیں۰-