آيت اللہ شفيعی ﴾ كے چھلم كی مناسبت سے ٫٫ ساری٬٬ شہر میں مجلس ترحيم

IQNA

آيت اللہ شفيعی ﴾ كے چھلم كی مناسبت سے ٫٫ ساری٬٬ شہر میں مجلس ترحيم

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ شھيد ٫٫رضی الدين دارابی ٬٬ كے چہلم كی مناسبت سے ٫٫ساری ٬٬ شہر كی جامع مسجد میں ايك مجلس ترحيم منعقد ہوئی-
﴿

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مازندران كی رپورٹ كےمطابق اس مجلس ترحيم میں صوبہ كے نمائندہ ولی فقیہ ٬صوبہ كے گورنر اور ائمہ جمعہ و جماعت اور دوسرے عہدہ داروں نے شركت كی –
حجة الاسلام والمسلمين صالحی خوانساری نے خطاب كرتے ہوۓ علم كی عظمت كے بارے میں كہا كہ یہ خدا كا پہلا ھدیہ ہے جو انسان كو عطا ہوا ہے چنانچہ قرآن مجيد میں آيا ہے ﴿اقرا باسم ربك الذی خلق﴾
انہوں نے مزيد كہا كہ علماء كسی بھی معاشرہ كی تشكيل میں بنيادی كردار كے حامل ہوتے ہیں اور عوام كے قلوب كو خدا كے نزديك كرتے ہیں ٬مرحوم شفيعی اس كی جيتی جاگتی تصوير تھے جنہوں نے ۵۰ سال تك حوزہ علمیہ میں تدريس كے ساتھ ساتھ ہزاروں طلباء كی تربيت بھی كی اور معاشرہ كے اخلاقی و سياسی مسائل كو بھی حل كيا تھا-