امام جمعہ اھل سنت ارومیہ :ضرورت مندوں كی حاجت روائی كی جاۓ

IQNA

امام جمعہ اھل سنت ارومیہ :ضرورت مندوں كی حاجت روائی كی جاۓ

سياسی و سماجی گروپ: ارومیہ كے اہل سنت امام جمعہ نے كہا ہے كہ معاشرہ میں موجود ضرورت مندوں كی مشكلات كو دور كيا جاۓ -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان ارومیہ كے اہل سنت امام جمعہ ﴿ملا عبد القادر بيضاوی ﴾نے اھل سنت كی مسجد شافعی میں خطبہ جمعہ ديتے ہوۓ كہا كہ خداوند منان نے بعض افراد كو مال و دولت سے نوازا ہے اور ان كا وظيفہ قرار ديا ہے كہ وہ ضرورت مندوں كی مدد كریں اور یہ ايك ايسا فعل ہے كہ جس سے مال دار كو معنوی فائدے كے ساتھ ساتھ مالی فائدہ بھی ہوتا ہے يعنی خود اس كا اپنا مال بھی زيادہ ہو جاتا ہے-
انہوں نے كہا كہ نيك اعمال كی بجا آوری ٬تقوی ٬پرھيز گاری اور ضرورت مندوں كی حاجت روائی سے معاشرہ میں امن و آشتی كا دور دورہ ہو سكتا ہے-