آيت اللہ نوری ہمدانی:مذھبی سير و سياحت كو توسيع دی جاۓ-

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی:مذھبی سير و سياحت كو توسيع دی جاۓ-

سماجی گروپ: سير و سياحت صرف تفريح كی خاطر نہیں ہونی چاہیے بلكہ اس میں گذشتہ اقوام سے عبرت اور اپنی زندگی كو صراط مستقيم پر گامزن ركھنے كی غرض ہونی چاہیے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ادارہ ثقافتی ميراث اور سير و سياحت كے ادارہ كے عہدہ داروں نے آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی سے ملاقات كی جس میں مرجع تقليد نے كہا كہ سير و سياحت كے امكانات ايسے ہونے چاہیے كہ سماج كا ہر فرد اس سے استفادہ كر سكے –انہوں نے كہا كہ قم مذھبی سير وسياحت كا مركز ہے ليكن اس میں دوسرے بھی بيش بہا خدادادی منابع موجود ہیں كہ جن كا ابھی تك كسی كو علم نہیں ہو سكا-
مرجع تقليد نے قم تہران كے مابين ٫درياچہ حوض سلطان ٬٬ كو بطور نمونہ پيش كرتے ہوۓ كہا كہ یہ ملكی و غير ملكی سياحوں كی توجہ كا مركز بن سكتا ہے
سازمان ميراث ثقافت كے معاون ڈاكٹر ٫٫ملك زادہ ٬٬ نے اس سے پہلے اس ادارے كی كاركردگی رپورٹ پيش كی –