ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش گاہ ٬جس كا افتتاح ٦ مئی كو ہوا اس موقع پر نمائند ولی فقیہ ٬حجة الاسلام سيد حسن عاملی جو كہ اردبيل كے امام جمعہ بھی ہیں انہوں نے كہا كہ آج جب ہمارا ملك چاروں طرف سے اغيار كی ثقافت میں گھرا ہوا ہے ہمارا وظيفہ بنتا ہےكہ آيندہ نسل كی بہترين انداز میں تربيت كریں اور انہیں اسلامی احكام سے آگاہ كریں امام جمعہ نے كہا كہ ہم اس كوشش میں ہیں كہ ہمارا معاشرہ ايسا آئیڈيل معاشرہ بن جاۓ جس میں صرف اسلامی ہی كی حكمرانی ہو اور ہم اس كوشش میں لگے ہوۓ ہیں-اس نمائش گاہ میں مختلف اقسام كے اسلامی ملبوسات جيسے مقنہ ٬چادر ٬شال ٬دوپٹہ ٬وغيرہ بھی ركھے گۓ ہیں –یہ نمائش گاہ ۹ مئی تك جاری رہے گی-