مدارج علمی كو طے كرنے كے لیے علم كے ساتھ عمل كی بھی ضرورت ہے

IQNA

مدارج علمی كو طے كرنے كے لیے علم كے ساتھ عمل كی بھی ضرورت ہے

سياسی و سماجی گروپ: نامور عالم دين حجة الاسلام صفری نے ﴿ آيت اللہ نصيری ﴾ پرائمری سكول میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ علم كے ساتھ ساتھ عمل بھی ضروری ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام صفری جو كہ شہر تنكا میں قيام پذير ہیں ٬انہوں نے ٫٫ آيت اللہ نصيری ٬٬ پرائمری اسكول میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ معلّم ہونا ايك عظيم كام ہے اور اساتذہ كو چاہیے كہ وہ علم بچوں تك منتقل كریں جبكہ طلباء كا وظيفہ ہے كہ اسے حاصل كریں ٫٫صفری ٬٬ نے رھبر معظم كی طرف سے اس سال كو اتحاد ملی اور انسجام اسلامی قرار دیے جانے پر تبصرہ كرتے ہوۓ كہا كہ زندگی كے ہر كام میں اتحاد و انسجام نظر آنا چاہیے آخر میں ممتاز طلباء میں انعامات تقسيم كیے گۓ جنہیں ادارہ تبليغات اسلامی نے مہيا كيا تھا-