آيت اللہ صافی گلپائيگانی :انسانی معاشرہ كی سعادت قرآن و اھل بيت علیھم السلام میں مضمر ہے

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی :انسانی معاشرہ كی سعادت قرآن و اھل بيت علیھم السلام میں مضمر ہے

سماجی گروپ: آيت اللہ العظمی گلپائيگانی نے كہا كہ معاشرہ كے تكامل كے لیے ضروری ہے كہ تعليم قرآن اور احكام سے زيادہ سے زيادہ استفادہ كيا جاۓ-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رضا كار طلباء تنظيم كے ۵ ویں قرآن و عترت فيسٹيول كے ممتاز طلباء نے حضرت آيت اللہ العظمی گلپائيگانی سے ملاقات كی-مرجع تقليد نے ان كے اس پروگرام كو سراہتے ہوۓ كہا كہ نوجوانوں كو چاہیے كے زيادہ سے زيادہ قرآنی تعليمات سے بہرہ ور ہوں اور ملكی سطح پر قرآنی رجحان حوصلہ افزاء ہے-
مرجع تقليد نے كسی بھی معاشرہ كی ترقی و تكامل كا راز قرآن مجيد اور اھل بيت سلام اللہ علیھم كے ساتھ تمسك كو قرار ديا اور كہا كہ انسان كی حقيقی شخصيت ان دونوں كے ساتھ ارتباط سے نكھر كر سامنے آتی ہے-
مرجع تقليد نے كہا كہ جب قرآنی انسان وجود میں سماتا ہے تو وہ انسان تكامل كی اعلی منزل پر فائز ہو جاتا ہے –
واضح رہے كہ اسی فيسٹيول كے ممتاز طلباء كو معظم لہ نے اپنے ہاتھوں سے انعامات دیے-