برلن كے امام جعمہ :الجزيرہ چينل مسلمانوں كے درميان تفرقہ اندازی كر رہا ہے

IQNA

برلن كے امام جعمہ :الجزيرہ چينل مسلمانوں كے درميان تفرقہ اندازی كر رہا ہے

سياسی و سماجی گروپ: برلن كے امام جمعہ نے الجزيرہ چينل پر تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ اس چينل كا مقصد عالم اسلام میں تفرقہ ڈالنا ہے-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ تركیہ كی رپورٹ كے مطابق برلن كے امام جمعہ نے جمعہ كے خطبہ میں ايمان كی فضيلت كو بيان كيا اور انہوں نے مزيد ايمان كے مراتب اور مومن كی علامات كو بيان كرتے ہوۓ لوگوں كو دعوت دی كہ اپنے قلوب كو نور ايمان سے منور كریں –انہوں نے كہا كہ اس پر آشوب زمانے میں جب ہر طرف فتنہ و فساد كی آگ لگی ہوئی ہے لہذا مسلمانوں كو قرآن و سنت كا سہارا لينا چاہیے –انہوں نے الجزيرہ چينل پر بھی كھل كر تنقيد كی كہ اس چينل كا مقصد عالم اسلام میں فساد پھيلانا ہے آخر میں انہوں نے وحدت بين المسلمين پر زور ديا اور كہا كہ شيعہ اور سنی دونوں بھائيوں كی طرح ہیں –