ھر ہفتہ ۲۵ ہزار زائرين مكہ و مدينہ وارد ہوتے ہیں

IQNA

ھر ہفتہ ۲۵ ہزار زائرين مكہ و مدينہ وارد ہوتے ہیں

سماجی گروپ: ۸۳ مختلف پروازوں كے ذريعہ ہر ہفتہ ۲۵ ہزار زائرين مكہ و مدينہ وارد ہوتے ہیں اور یہ تعداد گرميوں میں ۲٦ ہزار تك پہنچ جاۓ گی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ حج و زيارت كے سربراہ ٫٫مصطفی خاكسار قھرودی ٬٬ نے ايكنا كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ہر سال ايك لاكھ اٹھارہ ہزار ايرانی ۴۰۰ مختلف پروازوں كے ذريعہ سعودی عرب جاتے ہیں-
انہوں نے كہا كہ ہر ہفتہ ۲۵ ہزار زائرين مكہ و مدينہ میں وارد ہوتے ہیں اور گرميوں میں اس تعداد میں مزيد اضافہ ہو جاۓ گا –انہوں نے كہا كہ بعض پروازیں فنی نقائص كی وجہ سے تاخير كا شكار ہوتی ہیں-