ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قم كی اقامہ نماز كمیٹی كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين احسانی نے اس اجلاس میں كہا كہ نماز كی ترويج اور تبليغ تمام انبياء خاص كر پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ معصومين علیھم السلام كی زندگی كا نصب العين تھا-
انہوں نے مزيد كہا كہ انسان كی شخصيت بنانے میں نماز كا بہت اہم كردار ہے لہذا تمام متعلقہ افراد كو چاہیے كہ نماز كی تبليغ اور ترويج پر زور دیں-
جناب احسانی نے جوانوں كو متوجہ كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی نقطہ نگاہ سے جوانی ٬ وہ نعمت ہے جس كے بارے میں روز قيامت سوال كيا جاۓ گا – اس لۓ ائمہ معصومين علیھم السلام جوانی كی قدر كرنے كی تاكيد فرمائی ہے-