نمائندہ ولی فقیہ :تزكیہ ٬تعليم پر مقدم ہے

IQNA

نمائندہ ولی فقیہ :تزكیہ ٬تعليم پر مقدم ہے

سياسی و سماجی گروپ: نمائندہ ولی فقیہ نے زاھدان يونيورسٹی كے دورے پر كہا كہ تعليم سے پہلے تزكیہ كا ہونا ضروری ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق ايران كی يونيورسٹيوں كے سلسلہ میں نمائندہ ولی فقیہ حجة الاسلام والمسلمين پايندہ نے زاھدان يونيورسٹی كے دورے پر ھفتہ معلم كی مناسبت سے تبريك پيش كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد میں تعليم پر تزكیہ كو مقدم كيا گيا ہے اگر تزكیہ نہ ہو تو اس علم كا كوئی فائدہ نہیں ہے –حجة الاسلام والمسلمين پايندہ نے يونيورسٹيوں میں قرآنی مراكز و شعبوں كی تعريف كرتے ہوۓ كہا كہ یہ انقلاب اسلامی كے لیے ايك خوش آيند بات ہے –
عباس صدری ٬جو كہ يونيورسٹيوں كے سربراہ بھی ہیں نے كہا كہ زاھدان میں قرآنی سرگرمياں جاری ہیں اور ہم نے گذشتہ سال ايك عظيم الشان قرآنی محفل كا انعقاد كيا تھا جس سے ۳۰ ہزار افراد مسفيد ہوۓ تھے –