آيت اللہ مصباح يزدی :حوزات علمیہ ﴿اعلی دينی مدارس﴾ اسلامی اقتصاد پر مزيد توجہ كریں

IQNA

آيت اللہ مصباح يزدی :حوزات علمیہ ﴿اعلی دينی مدارس﴾ اسلامی اقتصاد پر مزيد توجہ كریں

سياسی گروپ: حوزہ علمیہ قم كی انجمن اقتصاد اسلامی نے آيت اللہ مصباح يزدی سے ملاقات كی جس میں انہوں نے كہا حوزات علمیہ اور علماء اسلام اقتصاد پر مزيد توجہ كریں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مصباح يزدی نے اس ملاقات میں اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ حكومت كو اسلامی اقتصاد كی ضرورت ہے انہوں نے كہا مسلم معاشرہ كو ايسے اسلامی دانشوروں كی ضرورت ہے جو اسلامی اقتصاد میں ماہر ہوں لہذا حوزہ علمیہ اس ضرورت كو پورا كرے-
انہوں نے مزيد كہا كہ ابھی تك حوزات علمیہ نے اسلامی اقتصاد پر مناسب كاركردگی پيش نہیں كی ہے لہذا حوزات علمیہ كو چاہیے كہ اس موضوع پر مزيد توجہ كریں آيت اللہ مصباح يزدی نے كہا كہ شہيد صدر اور شہيد مطہری نے اسلامی اقتصاد پر اچھی تحقيق كی تھی ليكن اس كے باوجو ملك كا بينكنك سسٹم اور معيشتی نظام اسلامی نہ ہو سكا ۰ اس لیے كہ اقتصادی سسٹم كو اسلامی بنانے كے لیے مزيد علماء كی ضرور ت ہے جو اس موضوع پر تحقيق كریں اور اپنی تحقيقات كو حكومت كے سامنے پيش كریں-