آيت اللہ نوری ہمدانی :دشمن ٬جہاد اور شہادت سے خوفناك ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ہمدانی :دشمن ٬جہاد اور شہادت سے خوفناك ہے

سياسی گروپ: جہاد اور شہادت اسلام كی دو اہم ياد گار ہیں -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا رپورٹ كے مطابق مختلف افواج كے نمائندوں نے حضرت آيت الہ العظمی نوری ہمدانی سے ملاقات كی جس میں مرجع تقليد نے معاشرہ میں اسلامی فضا قائم كرنے پر زور ديا –
آيت اللہ نوری ہمدانی نے ثقافت كی ترويج كرنے والے اداروں جيسے ریڈيو ٬ٹيلی ويژن ٬اخبارات ٬رسالہ جات ٬فلم اور سريل بنانے والوں پر زور ديا كہ وہ معاشرے میں اسلامی ثقافت كی ترويج پر زور دیں-
انہوں نے بد حجابی كو معاشرہ میں فساد كی جڑ سے تعبير كرتے ہوۓ كہا كہ كسی كو بھی یہ حق نہیں پہنچتا كہ وہ علی الاعلان بد حجابی كا مظاہرہ كر كے نوجوانوں كے اخلاق كو تاراج كرے-
آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے جہاد اور شہادت كو اسلام كی دو اہم ياد گاروں سے تعبير كرتے ہوۓ كہا كہ آج دشمن انہیں دو سے خوفزدہ ہے -