ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كے اساتذہ كونسل ﴿جامعہ مدرسين﴾ نے مرجعيت كی شان میں ہونے والی گستاخی پر ايك پيغام جاری كيا ہے جس میں الجزيرہ چينل كی سخت مذمت كی گئی ہے –
اس پيغام میں اساتذہ كونسل نے كہا ہے كہ مرجعيت اور عراقی عوام كے واقعی پناہ گاہ حضرت آيت اللہ العظمی علی سيستانی كی شان میں كی جانے والی گستاخی نے دہشت گرد صیہونست كے چہرے كو بے نقاب كر ديا ہے-
پيغام میں مزيد كہا گيا ہے كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی شان میں گستاخی ٬حرمين شريفين كی اہانت ٬اسلامی قوانين كو شدت پسندی كا قانون قرار دينا اور حال حاضر میں مسلمانوں كے درميان تفرقہ انداذی كو ہوا دينا یہ سب ايك ہی مقصد كے حصول كے لیے ہے –
جامعہ مدرسين نے اپنے پيغام میں كہا كہ الجزيرہ چينل كی جانب سے ہونے والی مرجعيت كی شان میں گستاخی نے عالمی استكبار اور صیہونزم كے چہرے كو پھر بے نقاب كر ديا ہے –
حوزہ علمیہ قم كی اساتذہ كونسل نے كہا كہ اسلام دشمن قوتوں كو یہ بات جان لينا چاہیے كہ ان كے پروپيگنڈوں سے عراقی عوام مزيد مرجعيت كی حامی اور مدد گار بن جاۓ گی-