ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملك كے اسلامی انجمنوں كے طلباء نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات كی- رھبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں كہا كہ ايران كے جوان ٬مومن خوش استعداد اور اميد سے سرشار ہیں-
آيت اللہ خامنہ ای نے ايرانی جوانوں كی خصوصيات بيان كرتے ہوۓ كہا كہ ہمارے جوانوں میں اعتماد بنفس اور خلاقيت پائی جاتی ہے-
قائد انقلاب اسلامی نے مزيد كہا كہ عصر حاضر كے نازك دور میں ايرانی قوم معنويت كا پرچم لے كر علم اور ترقی كے حصول كے لیے آگے بڑھ رہی ہے-
آيت اللہ خامنہ ای نے كہا كہ ايرانی عوام كی ترقی جوانوں كی مرھون منت ہے-
رھبر انقلاب اسلامی نے كہا كہ ماضی میں بعض بزرگ شخصيتوں نے اسلامی تحريك كا آغاز كر كے جوانوں كی بيداری كے مواقع فراہم كر دیے تھے جس سے امام راحل نے اپنے وقت میں جوانوں میں ايك عظيم انقلاب بيدار كر ديا تھا-