مغربی آذربائيجان میں مخير حضرات كے تعاون سے ۵۵ مدارس كی تاسيس

IQNA

مغربی آذربائيجان میں مخير حضرات كے تعاون سے ۵۵ مدارس كی تاسيس

سماجی گروپ: مغربی آذربائيجان كے مختلف شہر اور دیہی علاقوں میں مخير حضرات كے تعاون سے ۵۵ مدارس تاسيس كیے جا رہے ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مغربی آذربائيجان كے مخير حضرات كی مدرسہ ساز كونسل كے انچارج نے كہا كہ مدارس كی تاسيس پر ۳۱۰ ملين ريال خرچ ہونگے –
جناب علی آخونديان نے كہا مغربی آذربائيجان میں ابھی تك مدارس كی تاسيس میں تعاون كرنے والے ۱٦۰ افراد ہیں جنہوں نے زمين ٬ پيسہ ٬ھدایہ دے كر تعاون كيا ہے-
رپورٹ كے مطابق شہر خوئی كے ادارہ تعليم و تربيت كے انچارج جناب موسی كريمی نے كہا كہ شہر خوئی میں ۱۴ مدارس ٬۱۰۰ كلاس روم كے ساتھ تعمير كیے جا رہے ہیں جن میں سے ايك مدرسہ كےمكمل اخراجات ايك مخير شخص نے برداشت كیے ہیں-