ارومیہ كے اھل سنت امام جمعہ كا اسلامی وحدت پر زور

IQNA

ارومیہ كے اھل سنت امام جمعہ كا اسلامی وحدت پر زور

سياسی گروپ: ارومیہ اھل سنت كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ اسلامی وحدت برقرار ركھتے ہوۓ قومی اتحاد كے راستے پر گامزن ہونا چاہیے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس ہفتہ كی نماز جمعہ مسجد امام شافعی میں ٫٫ملا حذر عبد الھيان ٬٬ كی اقتدا میں ادا كی گئی- اھل سنت كے قائم مقام امام جمعہ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كی اہميت پر زر ديتے ہوۓ كہا كہ اگر ہم اس الہی فريضہ كو اپنا لیں تو ايك آئیڈيل معاشرہ وجود میں آ سكتا ہے جو كہ ہر قسم كی معنويت سے سر شار ہو گا قائم مقام امام جمعہ نے كہا كہ استعمار اسلام كے بڑھتے ہوۓ وقار سے بوكھلا گيا ہے اس لیے مختلف ہتھكنڈوں سے اسلام كو بد نام كر رہا ہے-