ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شعبہ مغربی آذربائيجان اس كانفرنس میں چالدران كے امام جمعہ حجة الاسلام و المسلمين ابو علی زادہ نے قومی اتحاد پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ اگر دشمن كی سازشوں اور ناپاك عزائم كو خاك میں ملانا ہے تو اس كا واحد راستہ قومی وحدت ہے اور ساتھ ہی دشمن كی چالوں پر بھی نگاہ ركھنا ہوگی-
اھل تسنن كے نامور عالم دين قاسم رزی پور نے بھی ملی اور قوم اتحاد كے لیے پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كی ذات گرامی كو نمونہ عمل بنانے كی تاكيد كی ہے اس كے علاوہ دوسری اہم مذھبی و سركاری شخصيات نے بھی اس كانفرنس میں خطاب كيا-