ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ باكو كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آذربائيجان كے صدر جمہوریہ ٫٫الہام علی اف ٬٬ نے ايك مصری ٹيلی ويژن كو انٹرويو ديتے ہوۓ كہا كہ آذربائيجان كی سرزمين كے ۲۰ فی صد حصہ پر قبضہ كيا گيا ہے لہذا ہم فلسطينيوں كے جذبات و احساسات كو بہتر درك كر سكتے ہیں –انہوں نے كہا كہ فلسطين كو مكمل آزاد ہونا چاہیے واضح رہے كہ آذربائيجان كے صدر كے اس واضح مٶقف كے بعد اسرائيلی حكام نے اپنی ناراضگی كا اظہار كيا ہے –