ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق استنبول كے شعبہ اوقاف كے سربراہ آدنان آرئم نے ايك اخباری پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ مسجد ٫٫سلطان احمد ٬٬ كے صحن كی مرمت كے ساتھ ساتھ توسيع بھی كی جاۓ گی اور بارش كے پانی كی نكاسی كا مناسب انتظام كيا جاۓ گا -
انہوں نے كہا كہ اس كام كے سلسلہ میں مركزی حكومت اور استنبول كی بلدیہ كے مابين مكمل ھم آہنگی پائی جاتی ہے واضح رہے كہ مسجد سلطان احمد ايك تاريخی مسجد ہے جو كہ تركی كے شہر استنبول میں واقع ہے –