–
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ڈاكٹر احمدی نژاد نے شيخ خليفہ بن زائد سے مذاكرہ كرتے ہوۓ كہا كہ ہم لوگ آپس میں ايك دوسرے كی مدد كر كے خليج فارس كو خليج صلح میں تبديل كر سكتے ہیں –
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ ہمارا مقصد ملك كی ترقی میں متحدہ عرب امارات سے مقابلہ كرنا نہیں ہے بلكہ ہم اپنی تمام ٹيكنالوجی كو پڑوسی ممالك كو دينے كے لیے تيار ہیں -
اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے مزيد كہا كہ ايرانی اور متحدہ عرب امارات كی قوم آپس میں ايك دوسرے كی سياسی ٬اقتصادی ٬ثقافتی ٬مدد گار بن سكتی ہیں-ليكن بعض لوگ ہماری اس دوستی سے ناراض ہوتے ہیں جبكہ وہ لوگ ايك نہ ايك دن ہمارے علاقے سے چلے جائیں گے اور پڑوسی بہر حال رہ جائیں گے-