محمود آباد كے مدارس میں دين اور جوان كے عنوان سے اہم نشست

IQNA

محمود آباد كے مدارس میں دين اور جوان كے عنوان سے اہم نشست

سياسی گروپ: شہر محمود آباد كے ہائی اسكولوں میں دين اور جوان كے عنوان سے نشست ہوئی جس میں فلسفہ حجاب اور عفاف پر گفتگو كی گئی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق محمود آباد كے گرلز ہائی اسكول میں دين اور جوان كے عنوان سے ہونے والی نشست میں تہران يونيورسٹی كے پروفيسر نے تقرير كی –
جناب رضا وحيد نے اپنی تقرير میں سورہ نور كی آيت ۳۳ اور سورہ احزاب كی آيت نمبر ۳۳ اور ۵۹ كی تلاوت كرتے ہوۓ كہا كہ پردہ پروردگار سے قربت كا سبب ہے –انہوں نے مزيد كہا كہ تمام بندوں كے اوپر خدا كے حقوق ہیں لہذا بندے نيك اعمال كر كے خدا كے حقوق كو ادا كر سكتے ہیں –
انہوں نے كہا كہ پردہ خواتين كی بلندی روح كا سبب ہے –