مساجد كی سرگرمياں يورپی يونين كے زير نظر ہوں گی

IQNA

مساجد كی سرگرمياں يورپی يونين كے زير نظر ہوں گی

سياسی گروپ: شدت پسندی سے مقابلہ كرنے كے لیے يورپ كی تمام مساجد يورپی يونين كے زير نظر ہوں گی–

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ايسوشی ایٹڈ پريس سے نقل كيا ہے كہ يورپ كی سلامتی كونسل نے اپنے ايك اجلاس كے بعد اعلان كيا ہے كہ مساجد میں ائمہ جماعت كے كردار ان كی تعليمات اور تقريری صلاحيتوں كے ساتھ مساجد كے تمام اخراجات پر كڑی نظر ركھی جاۓ گی –
يورپی سلامتی كونسل كے ركن نے كہا كہ شدت پسندی اور تفرقہ اندازی پر كنٹرول كرنے كے لیے علماء اسلام سے گفتگو كرنا ضروری ہے اٹلی كے وزير داخلہ نے بھی كہا كہ يورپ اچھی طرح اس بات سے واقف ہے كہ بعض مساجد عبادت گاہ كی بجاۓ كسی اور مقصد كے لیے استعمال كی جا رہی ہیں –