ھندی محقق: ھندوستان كے مسلمانوں كی ثقافت ايرانی مسلمانوں كی ثقافت كا پرتو ہے

IQNA

ھندی محقق: ھندوستان كے مسلمانوں كی ثقافت ايرانی مسلمانوں كی ثقافت كا پرتو ہے

سياسی گروپ: علی گڑھ يونيورسٹی كے شعبہ الھيات و معارف اسلامی كے انچارج نے كہا ہے كہ ھندوستانی مسلمانوں كی ثقافت ٬ايرانی مسلمانوں كی ثقافت كا پرتو ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ علی گڑھ يونيورسٹی شعبہ الہيات و معارف اسلامی كے انچارج ڈاكٹر مسعود عالم قاسمی نے كتاب خانہ آيت اللہ مرعشی نجفی كا دورہ كرتے ہوۓ كہا كہ میں نے دنيا بھر میں كئی كتاب خانے ديكھے ہیں ليكن قم كا یہ كتاب خانہ سب سے بے نظير ہے – ڈاكٹر مسعود عالم قاسمی نے كہا كہ ھندوستان كی قديمی زبان فارسی تھی جو اب اردو ہے لہذا ھندوستان كی ثقافت پر ايران كی ثقافت كا گہرا اثر موجود ہے-