ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق اس صوبہ كے ادارہ تبليغات اسلامی كے رابطہ عمومی كے ترجمان كے مطابق مرند شہر میں ٫٫انس با قرآن ٬٬ كے عنوان سے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا ہے-
حجة الاسلام خانعلی موثقی كے مطابق اس كانفرنس میں تعليم و تربيت كے ادارہ كے سربراہ ٬ مدارس كے سربراہ ٬ اساتذہ اور طلباء نے شركت كی اور اس كانفرنس كا مقصد ثقافت نماز كو ترويج دينا بتايا گيا ہے اور كانفرنس میں ۱۵۰ طلباء نے با جماعت نماز ادا كر كے اس كا عملی ثبوت بھی فراہم كيا ہے-