ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس صوبہ كے ادارہ تبليغات اسلامی كے شعبہ كتب نے خبر دی ہے كہ صوبہ سيستان و بلوچستان كی مساجد كو ۴۲۰ مختلف موضوعات پر كتب ہدیہ كی گئی ہیں –
ان میں سے ۱۰۰ كتب اسلامی يونيورسٹی كے دفتر رھبر انقلاب اسلامی كو اور ۲۰۲ جلد كتب٬ كتاب خانہ مسجد پيغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كو ھدیہ كی گئی ہیں –
ادارہ تبليغات اسلامی كے شعبہ كتب كے سربراہ رضوی صاحب نے كہا كہ دوسرے شہروں كو بھی كتب كی ترسيل كی گئی ہے –
واضح رہے كہ مساجد اور دوسرے ثقافتی مراكز كو كتب مہيا كرنے كا سلسلہ جاری رہے گا –