ھاشمی رفسنجانی : اسلامی سياسی جد و جہد میں ۱۵ خرداد كو مركزی حيثيت حاصل تھی

IQNA

ھاشمی رفسنجانی : اسلامی سياسی جد و جہد میں ۱۵ خرداد كو مركزی حيثيت حاصل تھی

سياسی گروپ: مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے كہا كہ اسلامی جدو جہد میں ۱۵ خرداد كو ايك مركزی حيثيت حاصل ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام والمسلمين ھاشمی رفسنجانی نے ۱۵ خرداد كمیٹی كے اراكين سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی جد و جہد میں ۱۵ خرداد كو ايك مركزی حيثيت حاصل ہے –
ھاشمی رفسنجانی نے كہا كہ یہ قيام خالصتا عوامی تھا جس كا جذبہ خود بخود عوام میں پيدا ہوا تھا – انہوں نے كہا كہ ۱۵ خرداد وہ تاريخی دن تھا جب عوام امام خمينی رضوان اللہ اور مرجعيت كی حمايت میں سڑكوں پر نكل آۓ تھے-
اس سے پہلے ۱۵ خرداد كمیٹی كے سربراہ حجة الاسلام و المسلمين وحيد گلپائيگانی نے اپنی رپورٹ پيش كی –