امام جمعہ ايرانشہر :نماز جمعہ وحدت اور اسلامی انسجام كا محور ہے

IQNA

امام جمعہ ايرانشہر :نماز جمعہ وحدت اور اسلامی انسجام كا محور ہے

سياسی گروپ: ايران شہر كی اقامہ نماز جمعہ كمیٹی كے اجلاس میں حجة الاسلام ملكی نے كہا كہ نماز جمعہ وحدت اور اسلامی انسجام كا محور ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران شہر كے امام جمعہ ٫٫ حجة الاسلام و المسلمين ملكی ٬٬ نے نماز جمعہ كو وحدت اور اسلامی انسجام كا محور قرار ديتے ہوۓ اقامہ نماز جمعہ كمیٹی اور دوسرے مربوطہ اداروں سے كہا كہ نماز جمعہ كے انعقاد میں مزيد توجہ كی جاۓ –
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام دشمن قوتیں اور عالمی استكبار نماز جمعہ كی صفوں اور اسلامی انسجام سے خوف زدہ ہیں –
امام جمعہ نے كہا كہ دشمن اپنی ثقافت كی ترويج كے ذريعہ مسلم معاشرہ میں نفوذ كرنا چاہتا ہے -