تاتارستان میں بين الاقوامی ثقافتی و اسلامی مركز كی تاسيس

IQNA

تاتارستان میں بين الاقوامی ثقافتی و اسلامی مركز كی تاسيس

بين الاقوامی گروپ: او آئی سی اور مختلف اسلامی اداروں كے تعاون سے تاتارستان كے دارالحكومت قازان میں بين الاقوامی ثقافتی و اسلامی مركز كی تاسيس كی جاۓ گی –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی المحيط كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كی اسلامی يونيورسٹی كے سربراہ رفيق محمد شين نے كہا ہے كہ اس مركز كی تاسيس كا مقصد يونيورسٹی كے اساتذہ كی سطح علمی كو بلند كرنا نيز دوسرے علمی و ثقافتی پروگرام انجام دينا ہے
رفيق محمد شين نے كہا كہ اس سلسلہ میں دوسرے اسلامی ادارے بھی تعاون كر رہے ہیں -