ايرانی وزير خارجہ :گذشتہ دور سے زيادہ عصر حاضر میں عالم اسلام كو وحدت اور اسلامی انسجام كی ضرورت ہے

IQNA

ايرانی وزير خارجہ :گذشتہ دور سے زيادہ عصر حاضر میں عالم اسلام كو وحدت اور اسلامی انسجام كی ضرورت ہے

سياسی گروپ : گذشتہ دور سے زيادہ عصر حاضر میں عالم اسلام كو اتحاد اور اسلامی وحدت كی ضرورت ہے لہذا مسلمان ٬فرقہ واريت كو ہوا دينے والے دشمنوں سے ہو شيار رہیں



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ جناب منوچھر متكی اور يمن كے وزير خارجہ ابو بكر القرجی نے پاكستان میں ا و آئی سی كے وزراء خارجہ كے اجلاس كے بعد ايران ٬ اور يمن كے مسائل پر تبادلہ خيال كيا –
يمنی وزير خارجہ نے ايرانی وزير خارجہ كو يمن كی موجودہ صورت حال سے آگاہ كرتے ہوۓ كہا كہ دونوں ملكوں كے تعلقات میں مزيد استحكام كی ضرورت ہے –
جناب منو چھر متكی نے يمنی وزير خارجہ سے كہا كہ يمن كے موجودہ مسائل حكومت كے عہدے داروں كی تدبير سے حل ہو سكتے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ گذشتہ دور سے زيادہ عصر حاضر میں عالم اسلام كو وحدت اور اسلامی انسجام كی ضرورت ہے لہذا دشمنوں كے پروپيگنڈوں سے ہوشيار رہتے ہوۓ ان كے ناپاك عزائم كو خام میں ملانا ہو گا-