احمدی نژاد : علماۓ اسلام كے مابين گفتگو عالم اسلام كی وحدت كا سبب بنے گی

IQNA

احمدی نژاد : علماۓ اسلام كے مابين گفتگو عالم اسلام كی وحدت كا سبب بنے گی

سياسی گروپ : ڈاكٹر احمدی نژاد نے علماۓ اسلام كی مابين گفتگو كو عالم اسلام كی وحدت كا سبب قرار ديا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر جناب ڈاكٹر احمدی نژاد نے مسقط كے مفتی اعظم جناب حمد الخليلی سے ملاقات كرتے ہوۓ كہا كہ استكباری قوتوں كے مقابلہ میں استقامت كر كے امت اسلامیہ كے درميان وحدت كو برقرار كيا جا سكتا ہے –انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور مسقط كے دوستانہ تعلقات تمام اسلامی ممالك كے لیے نمونہ بن سكتے ہیں –
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ عالم اسلام كے درميان وحدت كو برقرار كرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے كيا یہ اجازت دی جا سكتی ہے كہ دشمن عالم اسلام كے قلب میں آكر لشكر كشی اور خون ريزی كرے اور ہم سب تماشہ ديكھتے رہیں –
مسقط كے مفتی اعظم نے بھی كہا كہ آج جو بھی مصيبت مسلمانوں پر آئی ہے وہ فرقہ واريت اور اختلاف كی وجہ سے ہے –
مفتی اعظم نے مزيد كہا كہ اسلامی وحدت كو برقرار كرنے كے لیے ايران نے جو پاليسی اختيار كی ہے وہ قابل تحسين ہے اسلام جمہوریہ ايران كے صدر جناب احمدی نژاد نے كہا كہ علماۓ اسلام كے مابين گفتگو عالم اسلام كے وحدت كا سبب بن سكتی ہے -