ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مفيد يونيورسٹی كے پروفيسر جناب صادق حقيقت نے كہا كہ حقوق بشر در حقيقيت ايك دينی مسئلہ ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ دين اسلام خاص كر مذھب شيعہ میں حقوق بشر كو ايك خاص اہميت حاصل ہے –
جناب صادق نے كہا حقوق بشر سے متعلق ہونے والی چوتھی عالمی نشست پر روشنی ڈالتے ہوۓ كہا كہ اس طرح كی نشستوں میں ضروری ہے كہ حقوق بشر كو اسلام اور اھلبيت علیھم السلام كی سيرت كے آئينہ میں ديكھا جاۓ –
حقوق بشر سے متعلق چوتھی عالمی نشست مفيد يونيورسٹی میں ۲۸ ربيع الثانی كو منعقد ہوگی جس میں ملك اور بيرون ملك كے دانشوروں نے شركت كی -