تہران كے علوم قرآنی كالج میں خدا شناسی كے موضوع پر اہم نشست

IQNA

تہران كے علوم قرآنی كالج میں خدا شناسی كے موضوع پر اہم نشست

سماجی گروپ : طلباء كے لیے تہران كے علوم قرآنی كالج میں خدا شناسی كے موضوع پر نشست منعقد كی گئی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں معرفت نفس اور خود شناسی كو خدا شناسی كا مقدمہ قرار ديا گيا –
استاد سادات منصوری نے نشست میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ خدا تك پہنچنے كے لیے انسان پہلے اپنے دل كو ان چيزوں سے خالی كرلے جو فانی ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ جب انسان اپنے دل كو غير خدا كی محبت سے خالی كر لے گا تو پھر اس كی زندگی میں پروردگار كا جلوہ نظر آۓ گا –
جناب استاد سادات نے كہا كہ تمام محبتیں اور املاك مجازی ہیں حقيقی مالك فقط پروردگار عالم كی ذات ہے –نشست كے آخر میں استاد سادات نے خدا شناسی سے متعلق طلباء كے سوالوں كا جواب ديا –