سياسی گروپ : رھبر معظم انقلاب نے حوزہ علمیہ كے طلباء كو خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اگرچہ عصر حاضر میں حكومت علماء كے ساتھ ہے اور یہ ايك نعمت ہے ليكن اس كے باوجود بھی علماء اور دينی مدارس اپنے استقلال كی حفاظت كرتے ہوۓ حكومت كی راہنمائی میں اپنا كردار ادا كرتے رہیں اور جہاں ضرورت محسوس كریں وہاں غير جانبدار تنقيد كریں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے حوزہ علمیہ مشہد كے اساتذہ ٬طلاب اور ائمہ جمعہ و جماعت كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ ان آخری دو صديوں میں استعمار كے خلاف علماء كا كليدی كردار رہا ہے آج بھی علماء اور دينی مدارس كی اہم ترين ذمہ داری یہ ہے كہ وہ زمانے كی شناخت كے ساتھ اپنے آپ كو مروجہ علوم سے آراستہ كریں –
رھبر معظم دام ظلہ نے كہا كہ علماء اپنے استقلال كی حفاظت كرتے ہوۓ حكومت كی راہنمائی كرتے رہیں اور جہاں ضرورت محسوس كریں وہاں غير جانبدارانہ تنقيد كریں –
قائد انقلاب اسلامی نے كہا كہ علماء اور طلاب كو چاہیۓ كہ وہ سياسی مسائل كو صحيح طور پر سمجھ كر خرافات اور بدعتوں كے مقابلہ میں استقامت دكھائیں –
حضرت آيت اللہ خامنہ ای دام عزہ نے كہا كہ امريكہ كے ساتھ مذاكرات ہونے پر بعض لوگ خوشی كا اظہار كر رہے ہیں اس كی وجہ یہ ہے كہ وہ لوگ انقلاب اسلامی اور امام خمينی رہ كے اہداف سے دور ہو چكے ہیں –
قائد انقلاب نے كہا كہ وہ لوگ جو یہ خيال كرتے ہیں كہ ايران اور امريكہ كے مابين گفتگو ہونے پر ايران اپنی منطقی سياست میں تبديلی پيدا كرے گا وہ غلط فہمی كا شكار ہیں