ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تركی كے وزير خارجہ عبد اللہ گل كی اھلیہ خير النساء گل نے ايك انگريزی اخبار The Economist كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ حجاب كبھی بھی ميرے لیے مسئلہ نہیں رہا اور میں اسلامی حجاب میں رہتے ہوۓ تمام امور كو انجام ديتی ہوں –
انہوں نے كہا كہ میں بھی ايك ماڈرن لیڈی ہوں اور اسی لباس میں كبھی كبھی خود گاڑی چلا كر اپنے خاوند كو دفتر اور بچوں كو اسكول لے كر جاتی ہوں اور ميرے لیے كوئی مسئلہ نہیں بنا ہے –