ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق زاھدان كے قائم مقام امام جمعہ ٫٫ آيت اللہ قافی ٬٬ نے ايك سيمينار كا افتتاح كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد مجسمہ نور ہے اور خداوند عالم نے اسی قرآن كے طفيل انسانوں كی ہدايت كی ہے –
آيت اللہ قافی نے كہا كہ اگرچہ توريت ٬ انجيل اور زبور جيسی آسمانی كتابیں موجود تھیں ليكن ان كی حقانيت بھی نور قرآن سے ثابت ہوتی ہے –