زاھدان كے قائم مقام امام جمعہ : اگر قرآن نہ ہوتا تو دوسری آسمانی كتابوں كا وجود بھی ثابت نہ ہوتا

IQNA

زاھدان كے قائم مقام امام جمعہ : اگر قرآن نہ ہوتا تو دوسری آسمانی كتابوں كا وجود بھی ثابت نہ ہوتا

سماجی گروپ : قرآن مجسمہ نور ہے اگر یہ نہ ہوتا تو دوسری آسمانی كتابوں كا وجود بھی ثابت نہ ہوتا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق زاھدان كے قائم مقام امام جمعہ ٫٫ آيت اللہ قافی ٬٬ نے ايك سيمينار كا افتتاح كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن مجيد مجسمہ نور ہے اور خداوند عالم نے اسی قرآن كے طفيل انسانوں كی ہدايت كی ہے –
آيت اللہ قافی نے كہا كہ اگرچہ توريت ٬ انجيل اور زبور جيسی آسمانی كتابیں موجود تھیں ليكن ان كی حقانيت بھی نور قرآن سے ثابت ہوتی ہے –