ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق ضلع ﴿نكا ﴾ كے گاٶں ﴿جمان ﴾ میں نماز مغربين كی ادائيگی كے بعد ايك نشست ہوئی جس میں شہر كی مذھبی اور سياسی شخصيات نے شركت كی –جس میں نكا كے ميئر نے كہا كہ ہم شہريوں كی مشكلات كو برطرف كرنے كے لیے بھر پور كوشش كر رہے ہیں –
موصولہ رپورٹ كے مطابق رئيس ادارہ تبليغات اسلامی ﴿ نكا ﴾ جناب سيف اللہ سھرابی نے كہا كہ عصر حاضر میں اسلام دشمن قوتیں ہمارے جوانوں كو گمراہ كرنے كے لیے مسلسل كوشش كر رہی ہیں لہذا اس سے مقابلہ كے لیے ہمیں بھی ثقافتی كاركردگی اچھے انداز میں پيش كرنا ہو گی –