آيت اللہ سبحانی :میڈيا اور مراجع تقليد كے مابين مزيد گہرا رابطہ ہونا چاہیے

IQNA

آيت اللہ سبحانی :میڈيا اور مراجع تقليد كے مابين مزيد گہرا رابطہ ہونا چاہیے

سياسی گروپ : آيت اللہ سبحانی نے میڈيا كے سربراہ سے ملاقات میں كہا كہ میڈيا كو اچھے پروگرام نشر كر كے جوان نسل كے مغربی ثقافت كی طرف رجحان كا راستہ روكنا چاہیے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سبحانی نے میڈيا كے سربراہ عزت اللہ ضرغامی سے ملاقات میں كہا كہ میڈيا كو مراجع تقليد سے مزيد گہرا رابطہ ركھنا چاہیے اور میڈيا كو معارف كے حوالے سے پروگراموں میں تفسير قرآن كے لیے مختلف علماء اور مراجع سے استفادہ كرنا چاہیے –اور اس سے پروگراموں كی جاذبيت میں مزيد اضافہ ہو گا –
انہوں نے كہا كہ ٹی وی پر اچھے پروگرام نشر كر كے جوان نسل میں انحراف اور بے راہ روی كا راستہ روكا جا سكتا ہے اور جوانوں كو مغربی ثقافت كی يلغار سے محفوظ كيا جا سكتا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ بد حجابی كے خلاف پوليس كی طرف سے جاری آپريشن میں میڈيا بھی بھر پور كردار ادا كرے گا –