ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق آستانہ رضوی كے تعلقات عامہ نے كہا كہ ان كتابوں میں ڈیڑھ لاكھ كتابیں قرآن ٬مفاتيح الجنان اور منتخب دعاٶں پر مشتمل ہیں اور دو لاكھ تيس ہزار كتابیں مختلف موضوعات پر مشتمل تھیں –
ان كتابوں میں دو لاكھ تيس ہزار كتابیں ادارہ تبليغات اسلامی صوبہ خراسان كی طرف سے منتشر كی گئی تھیں جبكہ ايك لاكھ پوسٹر اور تصاوير وغيرہ بھی اس ادارہ كی طرف سے شائع كی گئی –
اسی طرح ۴ لاكھ پيكٹ تبرك اور ايك لاكھ بارہ ہزار سی ڈيز بھی حرم مطہر كی طرف سے زائرين كو بطور ہدیہ دی گئیں -