ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران كے معروف ہسپتال خاتم الانبيا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ايك محفل منعقد كی گئی جس میں حجة الاسلام والمسلمين بی آزار شيرازی نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ قرب پروردگار كو حاصل كرنے كا سب سے اچھا ذريعہ خدمت خلق ہے انہوں نے كہا كہ لوگوں كی جانیں پروردگار عالم كا عظيم سرمایہ ہیں جيسا كہ قرآن مجيد میں ارشاد ہو رہا ہے كہ جس نے كسی انسان كو بچايا گويا اس نے پوری عالم انسانيت كو بچا ليا –
جناب شيرازی نے مزيد كہا كہ كلمہ توحيد كے احياء كے بعد سب سے عظيم فريضہ خدمت خلق ہے لہذا ہم تمام انسان ٬ زينب سلام اللہ علیھا كے سامنے اظہار عقيدت كرتے ہیں جس نے عالم بشريت كو زندگی عطا كی ہے –
جناب شيرازی نے ڈاكٹروں اور ان كے معاونين سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ خدمت خلق وہ توفيق ہے جو آپ لوگوں كو نصيب ہوئی ہے جس كے ذريعہ آپ قرب پروردگار حاصل كر سكتے ہیں -