ايران كے شہر حميدیہ میں قرآنی كورس كے لیے داخلے شروع

IQNA

ايران كے شہر حميدیہ میں قرآنی كورس كے لیے داخلے شروع

سماجی گروپ : قرآن كريم كی تعليم كو فروغ دينے اور گرميوں كی چھٹيوں میں جوانوں كی مصروفيت كے لیے ايران كے شہر اھواز كے نواحی علاقے حميدیہ میں قرآنی كورس كرايا جا رہا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصباح الہدی ثقافتی سنٹر كے سربراہ خالد عبيداوی نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس كورس كا مقصد قرآنی تعليمات كا فروغ اور جوانوں كے فارغ اوقات كو ائمہ علیھم السلام كی تعليمات سے سرشار كرنا ہے –
انہوں نے كہا كہ اس كورس كے موضوعات میں ناظرہ ٬تجويد ٬تفسير قرآن احكام ٬اخلاق اور وھابيت كے اعتراضات كے جوابات پر ليكچر دیے جائیں گے-
126852