خرم شہر :يونيورسٹی كے پروفيسر ٬ طلباء اور ملازمين كا شہداۓ شلمچہ سے تجديد عہد

IQNA

خرم شہر :يونيورسٹی كے پروفيسر ٬ طلباء اور ملازمين كا شہداۓ شلمچہ سے تجديد عہد

سماجی گروپ : خرم شہر كی آزادی كی سالگرہ كے موقع پر يونيورسٹی كے اساتذہ ٬طلباء اور ملازمين شہداۓ شلمچہ كی زيارت سے مشرف ہوں گے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق خرم شہر كی بحری علوم و فنون يونيورسٹی میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجة الاسلام جعفری نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ فتح خرم شہر كی ياد منانے كے لیے یہ تقريب منعقد كی جا رہی ہے جس میں يونيورسٹی كے اساتذہ طلباء اور ملازمين شركت كریں گے-
انہوں نے مزيد كہا كہ اس تقريب میں دعاۓ توسل پڑھی جاۓ گی اور اس كے بعد خرم شہر كی آزادی سے متعلق نمائش بھی لگائی جاۓ گی اور آخر میں يونيورسٹی كے عہدے دار بيت المقدس كے نام سے ہونے والے ايرانی افواج كے حملے سے متعلق تقرير كریں گے-
126931