تركی :حضرت زينب كبری سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے تركی كی مساجد میں محافل جشن منعقد ہوئیں

IQNA

تركی :حضرت زينب كبری سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے تركی كی مساجد میں محافل جشن منعقد ہوئیں

سماجی گروپ : تركی كی مختلف مساجد میں ثانی زھراء حضرت زينب سلام اللہ علیھا كی ميلاد مسعود كے موقع پر محافل جشن كا اہتمام كيا گيا -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق تركی كے مختلف شہروں جن میں استنبول ٬اغدير ٬ازمير ٬آدابازاری وغيرہ كی مساجد میں محافل جشن منعقد كی گئیں جن میں علماء كرام نے حضرت زينب سلام اللہ علیھا كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوۓ انہیں خواتين كے لیے بہترين نمونہ عمل قرار ديا ان محافل میں تركی كی خواتين نے بھر پور شركت كی
104836