ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ اراك كی امام علی آفيسرز يونيورسٹی كے طلباء اور ھئيت علمی كے اراكين نے آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی –
آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے اس ملاقات میں تمام لوگوں كو تزكیہ نفس ٬حفاظت دين ٬اسلامی شعائر كی تعظيم اور امر بالمعروف اور نہی عن المنكر پر عمل كرنے كی نصيحت فرمائی-
انہوں نے معاشرے میں مساجد كی كاركردگی كے احياء پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ دينی تعليمات اور جوانوں كو دين كے مبانی سے آشناء كرنے كے لیے مساجد كو محور قرار ديا جاۓ اور اس كی كاركردگی كو احيا كيا جاۓ -
انہوں نے مساجد كی تاسيس پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ مساجد كی تاسيس اسلامی شعائر میں سے ہے –
آيت اللہ العظمی صافی گلپائيگانی نے كہا كہ معاشرے كو دينی روح اور معنوی حيات عطا كرنے كے لیے مساجد بہت اہم كردار ادا كر سكتی ہیں –
127404