ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جواد رسولی نےايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ یہ قرآنی ميوزيم ۱۳٦۲ ھ ق كو ۴۰۰ مربع میٹر پر تعمير كيا گيا جس میں بہت ہی قيمتی اور نفيس قرآنی نسخہ جات كی حفاظت كی جا رہی ہے –
انہوں نے كہا كہ اس ميوزيم كا قديمی ترين قرآنی نسخہ ۳۹۳ ھ ق سے متعلق ہے سلطان مسعودی غزنوی كے وزير محمد بن كثير نے اسے روضہ منورہ كے لیے وقف كيا تھا اس كے علاوہ اس ميوزيم كا خوبصورت ترين قرآنی قلمی نسخہ وہ ہے كہ جسے كاتب علی مدرس ہمدانی نے ۱۳۰٦ ھ ق میں تحرير كيا –
اس كے علاوہ اس ميوزيم میں امام علی ۜ امام حسن ۜ ٬امام حسين ۜ امام سجاد ۜ امام رضا ۜ سے منسوب قرآنی نسخہ جات بھی محفوظ كۓ گۓ ہیں
انہوں نے مزيد كہا كہ ان نسخہ جات كی ترتيب ان كے سال كتابت كے تحت ہے جو مختلف ادوار میں سلاطين اور دوسرے افراد كی طرف سے وقف ہوتے ہیں