ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ دفتر تبليغات اسلامی قم كے سربراہ حجة الاسلام والمسلمين سيد حسن ربانی نے كہا كہ بعض فقہی مسائل شيعہ كی حاكميت نہ ہونے كی بنا پر كم زير بحث آتے ہیں جيسے قضاوت كا مسئلہ ہے اور اسی طرح وحدت اور اتحاد اسلامی كا مسئلہ بھی ہے -
انہوں نے كہا كہ وحدت كے مسئلہ پر آيات قرآنی بہت زيادہ ہیں اور ان پر اجتہادی بحث كی ضرورت ہے اور قرآن نے امت واحدہ پر بہت تاكيد كی ہے انہوں نے امت كی وضاحت كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن میں تين قسم كی وحدت بيان ہوئی ہے جس میں وحدت بشری ٬وحدت اديان اور وحدت اسلامی شامل ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ آيات قرآن كی روشنی میں فرقہ واريت امت اسلامی كی توانائيوں كو برباد كر نے اور اس امت كی طاقت كو كمزور كرنے كا سبب ہے جس سے دشمنوں كے تسلط كی راہیں ہموار ہوتی ہیں
127402